جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہباز شریف نیلسن منڈیلا بنیں، گوالمنڈیلا نہیں : فیاض الحسن چوہان

منڈیلا بنیں،

لاہور : فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے گلی محلے کی سیاست شروع کر دی، وہ نیلسن منڈیلا بنیں، گوالمنڈیلا نہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے شہباز شریف کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہا تھا۔ ہمیں امید تھی کہ شہباز شریف کورونا کے خلاف حکومت کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے۔ افسوس انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف گلی محلے کی سیاست شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا زہریلا پروپیگنڈا کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔ شہباز شریف اس برے وقت میں نیلسن منڈیلا بنیں، گوالمنڈیلا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں بڑی تباہی دیکھ رہا ہوں : شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ایسے تنقید کر رہے ہیں جیسے پنجاب کے ہر ضلع میں یورپ اور امریکہ کی طرز کے اسپتال اور ایک لاکھ وینٹی لیٹرز اور دس لاکھ حفاظتی کٹس چھوڑ گئے تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف ملکی اداروں پر کورونا سے متعلق اعداد و شمار چھپانے کا الزام لگا رہے ہیں۔ شہباز شریف سے گزارش ہے اس کڑے وقت میں مثبت کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں