جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

فیاض الحسن چوہان کی پی ڈی ایم کے خاتمے کی پیش گوئی اور شریف خاندان میں پھوٹ پڑنے کا دعویٰ

پھوٹ

لاہور : فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دسمبر تک پی ڈی ایم کے خاتمے کی پیش گوئی اور شریف خاندان میں پھوٹ پڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مکس اچار پارٹی بھارت کے بیانیے پر چل رہی ہے۔ مکس اچار پارٹی دسمبر کا مہینہ نہیں دیکھے گی۔ انتہائی زہریلی ہوچکی ہے، مکس اچار پارٹی کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے۔ مریم نواز اپنی مکس اچار پارٹی کا بیڑہ غرق کردیں گی۔ بھارتی نیوز چینل نے گھنٹہ بھر ایاز صادق کا بیان چلایا اور بھارتی میڈیا دن بھر ایاز صادق کے بیان پر طوفان بدتمیزی کرتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوج دنیا کی بدترین فوج ہے۔ بھارتی فوجی سب سے زیادہ خودکشی کرتے ہیں۔ بھارتی فوج دنیا کی سب سے مفلوک الحال فوج ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ‘‘را’’ کا چینل ہے۔ را کا چینل پاکستان کی آواز کو سینسر کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آل شریف کے درمیان میں سخت قسم کی پھوٹ پرچکی ہے۔ آل شریف ملک کو کمزور کرنے کی سازش کررہی ہے۔ عباس شریف کی فیملی ان کے ساتھ مل چکی ہے۔ جاتی امراء میں شہباز شریف کی فیملی کا آنا جانا بند ہوچکا ہے۔ بیگم صفدر ن لیگ کو اپنے نام پر رجسٹرڈ کرانا چاہتی ہیں۔ بیگم صفدر نے ن لیگ پر قبضے کیلئے وکلاء سے مشاورت شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایاز صادق اور ان کے حواریوں کو سزا ملنی چاہیے : شبلی فراز

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ میری اطلاع ہے کہ جے یو آئی کا وفد رائے ونڈ گیا تھا، مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم سے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں۔ مولانا نے نوازشریف کو کہہ دیا ہے کہ آپ کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھاسکتا۔ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف اور مریم نواز کو پیغام دے دیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آستانہ عالیہ نے انس نورانی سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔ سوادِ اعظم اہلسنت نے انس نورانی کو اپنا بندوبست کرنے کا کہہ دیا ہے۔ عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو گال پر تھپکی دی اور چائے پلا کر واپس بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ نبی ﷺکی ذات پر مسلمان کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ امت مسلمہ کا اتحاد فرانسیسی صدر کو جواب ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مثالی تقریر کی۔ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں عالمی دنیا کو پیشکش آج بھی قابل توجہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی فورمز پر اسلاموفوبیا کا مسئلہ اٹھایا۔

متعلقہ خبریں