جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

40 آئسولیشن وارڈز اور 800 سے زائد بیڈز کے تین اسپتال قائم کر دیئے : فیاض الحسن چوہان

تین اسپتال

لاہور : فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں 40 آئسولیشن وارڈز اور 800 سے زائد بیڈز پر مشتمل تین اسپتال قائم کر دیئے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جاری بیان میں بتایا کہ اس وقت پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں 40 آئسولیشن وارڈز قائم کیے جا چکے ہیں۔ بزدار حکومت نے 800 سے زائد بیڈز پر مشتمل تین اسپتال قائم کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئسولیشن وارڈز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کو حفاظتی سوٹ اور کٹس مہیا کر دی گئی ہیں۔ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کے احساس ذمہ داری کا امتحان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، مجموعی تعداد 80 ہوگئی

ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب جنوری کے آغاز سے کورونا کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فہد حسین کی جانب سے وزیر اعلیٰ پر بے جا تنقید کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ذمہ دار چیف ایگزیکٹو کے خلاف بے بنیاد الزامات کی کسی کو اجازت نہیں دی جاۓ گی۔ سیاست اور صحافت کے شعبے کو سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں