جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن کی ہار سو چھتر کھا کر سو پیاز کھانے کے مترادف ہو گی : فیاض الحسن چوہان

اپوزیشن کی ہار

لاہور : فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کی ہار سو چھتر کھا کر سو پیاز کھانے کے مترادف ہو گی۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور غلام آفریدی کی چیٹ اپوزیشن کی سینیٹ حکمت عملی کا آئینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں ہمیشہ انہی چور راستوں سے اقتدار میں آتی رہیں۔ مذکورہ ویڈیو اور چیٹ لیک ہونے سے وزیراعظم عمران خان کا مؤقف ایک دفعہ پھر سچ ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہیے : شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ ایسے غیر جمہوری اور مذموم اقدامات کا راستہ روکنا ہی وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے۔ چاہیئے تو یہ تھا کہ اپوزیشن اپنی ان حرکات پر شرمندہ ہوتی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پے درپے اپنی سیاہ کاریوں کی کالک منہ پر ملنے کے بعد بھی اپوزیشن ڈھٹائی سے ایوان میں کھڑی ہے۔ آج سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کی ہار سو چھتر کھا کر سو پیاز کھانے کے مترادف ہو گی۔

متعلقہ خبریں