جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بے ڈھنگے اور جذباتی بیان دینے سے نواز شریف کا احتساب رک نہیں سکتا : فیاض الحسن چوہان

بے ڈھنگے

لاہور : فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگی ترجمان اپنے قائد کی صحت سے متعلق قوم کو گمراہ کرنا بند کریں۔ بے ڈھنگے اور جذباتی بیان دینے سے ان کے قائد کا احتساب رک نہیں سکتا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی ترجمان اپنے قائد کی چور بازاری اور منافقت چھپانے کے لیے الٹے سیدھے بیان دے رہی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل شریف کرپشن، منی لانڈرنگ اور حرام خوری پاکستان میں کرتے ہیں۔ حیرت ہے کہ یہ ہضم کرنے کے لیے ہوا خوری لندن اور یورپ میں ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی صحت پر ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی کم ہو گئی؟ مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ ن لیگی ترجمان اپنے قائد کی صحت سے متعلق قوم کو گمراہ کرنا بند کریں۔ بے ڈھنگے اور جذباتی بیان دینے سے ان کے قائد کا احتساب رک نہیں سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ آل شریف عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہوۓ میڈیکل رپورٹس بروقت فراہم کریں۔ بصورتِ دیگر حکومت پاکستان نواز شریف کی ضمانت اور ملک واپسی کے لیے آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

متعلقہ خبریں