جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مولانا فضل الرحمان کا حکومت کے خلاف ایک بار پھر تحریک چلانے کا فیصلہ

مولانا فضل

لاہور: مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف ملین مارچ اور دھرنوں کے بعد اب ایک اور احتجاجی تحریک شروع کا فیصلہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپنے بل بوتے پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک میں ملک کے مختلف شہروں میں جلسے اور احتجاج کرنا شامل ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے حالیہ دورہ لاہور کے دوران جے یو آئی پنجاب کے ذمہ داران سے مشاورت مکمل کرلی ہے، جلسوں کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے پنجاب کی مجلس عاملہ اور شوری کا اہم اجلاس 16 جنوری کو راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔

نواز شریف کی وائرل تصویر، یہ بیمار ہیں یا تندرست؟ وزیر اعظم نے میڈیکل رپورٹ طلب کرلی

ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر احتجاج کا سلسلہ  فروری کے پہلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا اور تحریک کا پہلا جلسہ لاہور میں ہوگا، حکومت مخالف تحریک میں اس بار دینی مدارس اصلاحات، کشمیر اور ملک کی معاشی صورتحال کو موضوع بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں