فضل الرحمن کی کمزوری سوجی کا حلوہ اورنوٹوں کا جلوہ ہے، فیاض الحسن

فیاض الحسن

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزادر نے ڈیڑھ سال کے عرصے میں پنجاب میں ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی کمزوری ہے ایک سوجی کا حلوہ اور دوسرا نوٹوں کاجلوہ ہے اور میاں برادران کی سیاست صرف کرپشن اور سڑکوں تک محدود ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں پہلے دفعہ سوا نو لکھ کنال سرکاری زمین پر جاوید لطیف دانیال عزیر نے قبضہ تھا اور وزارت خزانہ کی پہلی سہ ماہی انیس بیس کی پنجاب حکومت نے پچتر ارب روپے کا منافع کیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام لوگ نعرے لگاتے تھے کہ جنوبی پنجاب کو محروم کیا جارہا ہے، شرشہ سوری کی طرح عثمان بزدار کی بھی تعریف ہونی چاہئے، وزیر اعلیٰ کی انتھک محنت کی بدولت سوا سال میں چھتس سے زائد بل پاس ہوئے، چھ سات اضلاع میں نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم شروع ہوئی، ہمارے ادوار میں زرعی، صنعتی، سیاحتی، کلچر لیبر لائف اسٹاک سمیت بے شمار پولیسی منظور ہوئی، پہلی دفعہ آج کسانوں کو ہر فصل کا پورا ریٹ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ 5 فیصد چیزیں ہیں جو میں نے عوام کے سامنے رکھی اگر باقی 95 فیصد بیان کرنے بیٹھو تو بہت وقت درکار ہوگا، بارہ سو ارب روپے کا مقروض پروجیکٹ دے کر گئے، اب وہ ایک سو پچتر ارب روپے کا سر پلس دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ صوبائی وزیرِ اطلاعات بنا دیا گیا

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی پچ پر جا کر کھیلیں گے اورا ب وزیر اعلی کے کاموں کو عوام کے سامنے لائیں گے،مولانا فضل الرحمن کی کمزوری ہے ایک سوجی کا حلوہ اور دوسرا نوٹوں کاجلوہ ہے اور میاں برادراں کی سیاست صرف کرپشن اور سڑکوں تک محدود ہے، مارچ ان کے پاس آخری خربہ تھا وہ بھی ناکام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی، بلاول زرداری بچے اور من کے کچے ہیں وہ اپنے بیانات پر خود شرمندہ ہوتے ہیں،انہوں نے کرپشن کی گاجریں کھائی ہیں اور شہباز شریف کا اب نیب ہی علاج کرے گا، بی بی افشان کا شوہر شہباز شریف کا قریبی ساتھی ہے اس کے بیانوں میں تضاد ہے ان کے خلف کوئی قانونی کاروائی نہیں ہوئی، دو رپورٹ آنے کے بعد یہ مسئلہ اب ختم ہوچکا ہے۔