جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فضل الرحمان 73 کے آئین کے تناظر میں کرپشن کے 74 طریقے ایجاد کرتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن

لاہور: فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد مارچ کی بجائے ہاتھ میں تسبیح لے کر جائے نماز پر بیٹھیں۔ مولانا اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں لیکن یہاں پر ان کی دال گلنے والی نہیں۔

صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح مسئلہ کشمیر عالمی برادری کے سامنے اٹھایا ہے، اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں : مارچ کا اعلان 18 ستمبر کو ہوگا، اپوزیشن کے مشترکہ اسٹیج کی خواہش ہے : مولانا فضل الرحمان

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی آواز بن کر ابھریں گے۔

انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ وہ تمام سیاستدان اسمبلیوں سے باہر ہیں، انہیں چاہئے کہ کشمیریوں کی آواز بند کر ابھریں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد مارچ کی یاد آ رہی ہے، کیونکہ مولانا اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں۔ اس لئے میرا مشورہ ہے کہ آپ کی دال یہاں پر گلنے والی نہیں ہے۔ وہ ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر جائے نماز پر بیٹھ جائیں کیونکہ مولانا فضل الرحمان پہلے بھی ایک سال پورا حکومت گرانے کی تاریخ دیتے رہے ہیں لیکن مولانا کی پیٹھ میں ان کے اپنوں نے چھرا گھونپ دیا ۔ مولانا صاحب 73ءکے آئین کے تناظر میں کرپشن کے 74 طریقے ایجاد کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں