جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت ہوگا

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت ہوگا

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم اتحاد آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرے گا  اور ملک کی مجموعی سیاسی و داخلی صورتحال اور معاشی ایشوز بھی زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس میں شہباز شریف  سمیت سینئر  لیگی رہنما ، پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی، بی این پی کے نمائندے شریک ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، ن لیگ کی جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے کی تجویز

مولانا غفور حیدری، مولانا ساجد میر، آفتاب شیرپاؤ اور مولانا اویس نورانی سمیت دیگر رہنما بھی پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

آج کے اجلاس میں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کریں گے۔

دوسری طرف پی ڈی ایم اجلاس سے قبل ن لیگ کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں پی ڈی ایم صرف پنجاب تک محدود ہوگئی ہے، حقیقی اپوزیشن پیپلز پارٹی ہے: وزیراعلیٰ سندھ

ذرائع  کے مطابق نواز شریف نے ویڈیو لنک سے اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی اور پی ڈی ایم کو مزید فعال اور متحرک بنانے کی تجویز بھی دی ہے۔

متعلقہ خبریں