جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایف بی آر کا پراپرٹی ویلیوشن کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

پراپرٹی ویلیوشن

اسلام آباد : ایف بی آر نے پراپرٹی ویلیوشن پر ہار مان لی، ایف بی آر نے پراپرٹِی ویلیوشن کیلئے اسٹیٹ بینک ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

ایف بی آر کے مطابق ماہرین رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، ٹاؤن ڈویلپرز اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے۔ جہاں پراپرٹی ویلیوشن مارکیٹ ریٹ کے مطابق نہیں اس کو درست کیا جائے گا۔ پراپرٹِی کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق لانے کیلئے مشاورتی عمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کلثوم نواز اور شہباز شریف کے خلاف ایف بی آر کی اپیلیں خارج

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے مختلف حلقوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں