جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ایف بی آر نے محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کردیا

ایف

لاہور: ایف بی آر نے قومی کرکٹر محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کردیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ نے سال 2014 میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپے ظاہر نہیں کیے۔ قومی کرکٹر کے 2014 کےانکم ٹیکس کا آڈٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اثاثے چھپانے پر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ کو 8 کروڑ 60 روپے چھپانے پر وضاحت کے لیے متعدد بار مہلت دی تاہم محمد حفیظ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ٹیکس عائد کیا گیا۔

کرکٹر محمد حفیظ نے ٹیکس کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

متعلقہ خبریں