ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے لیے 5 ہزار افراد نے اپلائی کیا : ایف بی آر

اسلام آباد: ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کیلیے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے مطابق ‏ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے لیے 5 ہزار افراد نے اپلائی کیا ہے، ‏ایمنسٹی اسکیم کیلیے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، بانڈ رجسٹر ہونے سے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایف بی آر ‏کے مزید مطابق اسٹیٹ بینک ایک دو دن میں سرکلر جاری کرے گا، ‏40 ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈز لازمی رجسٹر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ‏مہنگی کاریں خریدنے اور فضائی سفر کرنے والوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا، ‏بینک بھی 15 جون تک تمام ڈیٹا ایف بی آر کو فراہم کردے گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ‏ہرشخص نادرا کے پاس موجود اپنا معاشی ڈیٹا 500 روپے دے کرحاصل کر سکتا ہے، ‏ایف بی آر کے پاس 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔