ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا خسارہ بڑھ گیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس وصولیوں کا خسارہ مزید بڑھ گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس وصولیوں کا خسارہ مزید بڑھ گیا ہے، رواں مالی سال کے 11ماہ میں خسارہ 425ارب روپے سے تجاوز کرگیا، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ٹیکس وصولیاں 3333 ارب روپے ہی ہوسکیں ہیں۔

رواں مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا شارٹ فال 500 ارب سے بھی بڑھنے کا امکان ہے، رواں مالی سال تک بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ حکومت نے آئندہ ماہ وصولیوں کا ہدف 5500 روپے رکھا ہے۔

ایک ماہ میں ایف بی آر کو 65ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے، ٹیکس وصولیوں میں کمی سے بجٹ خسارہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔