جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ایف بی آر کا نئے فائنینس بل میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

فائنینس

اسلام آباد: ایف بی آر نے نئے فائنینس بل میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایف بی آر کو بنیادی سہولیات منقطع کرنے کے اختیارات مل گئے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرایا تو سم بلاک کردی جائے گی، نان فائلر کا بجلی، گیس کنکشن بھی کاٹ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم احمد کو نیا چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیا گیا

ایف بی آر نے بتایا کہ متعلقہ موبائل فون، بجلی، گیس کمپنی کو نام بھجوایا جائے گا۔

اس کے علاوہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے تجویز کی حمایت کردی ہے۔

متعلقہ خبریں