جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ایف سی بلوچستان کا دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

دہشتگرد

خاراں: ایف سی بلوچستان کا خاران کے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: ایف سی چیک پوسٹ کے پاس خودکش دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 20 افراد زخمی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر گل میر، کلیم اللہ بولانی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں