جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاقی اداروں نے کیپٹن صفدر کے خلاف کارروائی کی، وزیر اعظم کو جواب دینا ہوگا : شاہد خاقان عباسی

وزیر اعظم کو جواب

اسلام آباد : شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں نے کیپٹن صفدر کے خلاف کارروائی کی، وزیر اعظم کو جواب دینا ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر والا معاملہ چار دن سے چل رہا ہے، کئی پیچیدگیاں سامنے آئی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت چادر چار دیواری کو پامال کررہی ہے۔ ہم نے بھی اکیس اکتوبر کو ایف آئی آر کی درخواست دی مگر ابھی تک درج نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کی کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر 5 رکنی کمیٹی کی تشکیل

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کو آئی ایس ایس کے دفتر لے جایا گیا تھا۔ گھر کا محاصرہ کرنے والے رینجرز کے افسران تھے۔ دونوں وفاقی ادارے اور آئی ایس ائی وزیر اعظم کے ماتحت ہے، وزیر اعظم کو جواب دینا ہوگا۔ وفاق صوبے پر حملہ اور ہوا مگر آئی جی اس معاملے کی ایف آئی آر درج کروانے سے قاصر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اغوا ہوگیا تو عام آدمی کا کیا بنے گا۔ وزیراعظم نے اس سارے معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ آرمی چیف آئی ایس آئی اور رینجرز افسران بارے تحقیقات کر سکتے ہیں۔ آرمی ایکٹ اس حوالے سے واضح ہے۔ وفاقی اداروں نے صوبے کے آئی جی کو اغوا کرکے ایف آئی آر درج کروائی۔ سپریم کورٹ نے اب تک اس معاملے پر از خود نوٹس نہیں لیا۔

متعلقہ خبریں