وفاقی و صوبائی صحت کے وزراء کی ایڈز کی عالمی ماہرین ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس

کراچی : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ بجٹ 2019-20 میں ایڈز کے لئے ایک بلین کا بجٹ رکھ رکھا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان کے ہمراہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نہیں برداشت کرسکتا کہ مزید بچے ایچ آئی وی میں مبتلا ہوں، سندھ کے بجٹ میں ایچ آئی وی کے لئے ایک الگ رقم مختص کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو دیگر شعبوں کو حاصل ہے، ایڈز کے علاوہ پاکستان کا دوسرا بڑا مسئلہ ہیپاٹائٹس ہے، جس پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کانفرنس سے عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان نے بھی خطاب کیا اور رتودیرو میں کی جانے والی ایڈز کی اسکریننگ کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔