جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاقی کابینہ کی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

نواز کا نام

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں : 48 گھنٹوں میں میڈیکل رپورٹ طلب، علاج کرانے گئے ہیں سیر و تفریح؟ ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت خطے کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستانی مؤقف پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔

متعلقہ خبریں