جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ مہنگائی کی شرح سمیت اہم قومی معاملات پر غور

اجلاس

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ میں مہنگائی کی شرح، ریلوے اور پی آئی کی بحالی سمیت اہم قومی معاملات پر غور کیا گیا۔

کابینہ ارکان نے ڈاکٹر وقار مسعود کی معاون خصوصی ریونیو تقرری کا خیر مقدم کیا، کابینہ اجلاس میں چینی ،آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کے معاملہ پر کھل کر بات چیت کی گئی۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چینی اور آٹا سمیت کچھ اشیاء مہنگی ہوئی ہیں۔ حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گی، گندم درآمد کرنے سے آٹا سستا ہوجائے گا، کچھ مطلوبہ گندم پہنچ چکی، باقی جلد پہنچ رہی ہے۔

وفاقی کابینہ نے چینی کی قیمیتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے، کریک ڈاون فعال انداز میں ہوگا ،ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا، وزیر ریلوے نے کابینہ میں ریلوے کی بحالی اور تعمیر نو کا پلان پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی گئی

شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی تین مراحل میں ہوگی، ہزاروان لوگ سفر سے مستفید ہوں گے۔ کابینہ نے ریلوے بحالی کے پلان کی منظوری بھی دیدی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی جلد بحالی کی ہدایت دی ہے۔

پی آئی اے کے سالانہ منافع اور نقصان کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی، کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خسارے میں چلنے والی پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنادیا ہے، پی آئی اے اصلاحات سے ادارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا، وزیر اعظم اور کابینہ ارکان نے پی آئی اے سربراہ کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ خبریں