جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاقی کابینہ میں جنسی زیادتی کے مجرمان کو ناکارہ بنانے کا قانون منظور

ناکارہ بنانے

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے جنسی زیادتی کے مجرمان کو ناکارہ بنانے کا قانون منظور کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی پر بحث کی گئی۔

کابینہ نے مجرمان کی سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات اور زیادتی کے مجرمان کے لیے ناکارہ بنانے (کیسٹریشن) کا قانون لانے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے۔ عوام کے تحفظ کے لیے واضح اور شفاف انداز میں قانون سازی ہوگی۔ یقینی بنایا جائے گا کہ سخت سے سخت قانون کا اطلاق ہو۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ : جنسی زیادتی اور بد فعلی کے مجرموں کو سر عام سزائیں دینے کیلئے درخواست دائر

اجلاس میں فیصل واوڈا، اعظم سواتی اور نورالحق قادری سمیت کچھ وزراء نے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی کی سزا قانون کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ابتدائی طور پر کیسٹریشن کے قانون کی طرف جانا ہوگا۔ قانونی ٹیم نے ریپ قانون آرڈیننس کے مسودہ پر کام مکمل کرلیا ہے۔ خواتین پولیسنگ، فاسٹ ٹریک مقدمات، گواہوں کا تحفظ بنیادی حصہ ہوگا۔ متاثرہ خواتین یا بچے بلاخوف و خطر اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین و بچوں کی شناخت کے تحفظ کا خیال رکھا جائے گا۔ ہم نے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے۔

متعلقہ خبریں