جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاقی جمہوریت ہی واحد قابل عمل نظام حکومت ہے : بلاول بھٹو زرداری

وفاقی جمہوریت ہی

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی جمہوریت ہی واحد قابل عمل نظام حکومت ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت جمہوریت ہے۔ آئین پرعملدرآمد کے بغیر ایک نہیں دو پاکستان چلتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جمہوری سوچ اپنانی ہوگی، آمریت عدم برداشت کا شکار کرتی ہے : آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ وفاقی جمہوریت ہی واحد قابل عمل نظام حکومت ہے۔ جمہوری نظام ہی حقوق کی پاسداری کو یقینی بناسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مضبوط جمہوریت اور مضبوط پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے طویل و تاریخی جدوجہد کی۔

متعلقہ خبریں