جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا کے خلاف وفاقی حکومت کے اقدامات ڈرامے بازوں کو سمجھ نہیں آئیں گے : فردوس عاشق اعوان

ڈرامے بازوں

اسلام آباد : فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اقدامات ڈرامے بازوں کو سمجھ نہیں آئیں گے، وزیراعظم نے سوچ بچار کے ساتھ درست فیصلے کئے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات ڈرامے بازوں کو سمجھ نہیں آئیں گے۔ دنیا بھر میں عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی جارہی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عوام کو کسی جھوٹی تسلی میں نہیں رکھنا چاہتے۔ وسائل میں رہ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی اصل تعداد چھپارہی ہے : مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا عجلت میں فیصلے کررہی ہے، وزیراعظم نے سوچ بچار کے ساتھ درست فیصلے کئے، جس کی وجہ سے ملک میں انارکی کی صورت حال نہیں ہے۔ اشیائے ضرورت کا سامان ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ایسا کریک ڈاؤن کیا جائے گا جو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کسی کو عوام کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہر ضرورت مند تک راشن پہنچانے کے لئے اقدامات کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں