جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ پولیس کے لیے ڈاکٹر کامران فضل کے نام پر اتفاق

کراچی : وفاقی حکومت نے کلیم امام کو ہٹانے کی درخواست قبول کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ آئی جی سندھ پولیس کے لیے سینئر افسر کے نام پر اتفاق کرلیا گیا۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ پولیس کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا عندیہ دیدیا۔ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے تجویز کردہ 5 میں سے کسی نام پر اتفاق کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

آئی جی سندھ پولیس کے لیے ڈاکٹر کامران فضل کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے، انہیں آئی جی سندھ پولیس تعنیات کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے پانچ نام ارسال کئے گئے تھے۔ جن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثناءاللہ عباسی اور انعام غنی کے نام شامل تھے۔

متعلقہ خبریں