جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاقی حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ

ملز کے آکسیجن پلانٹ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت صنعت کے مطابق تکنیکی ماہرین کا وفد آج پاکستان اسٹیل ملز کا دورہ کرے گا۔ وفد پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لے گا۔ وفد میں انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ اور پاک فوج کے نمائندے شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : دو پڑوسی ملکوں کی کہانی ، ایک میں ویکسین اور دوسرے میں آکسیجن کی کمی

واضح رہے کہ واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ سے متعلق بات کی جارہی تھی اور حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ سنگین صورتحال آنے سے قبل ہی اس آکسیجن پلانٹ کا استعمال شروع کردیا جائے۔

متعلقہ خبریں