جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاقی حکومت کا بلوچستان میں تمام سیکیورٹی اداروں پر مشتمل مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

مشترکہ چیک پوسٹیں

کوئٹہ : وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں تمام سیکیورٹی اداروں پر مشتمل مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں اسمگلنگ کے تدارک کے لئے تمام سیکیورٹی اداروں پر مشتمل مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ چیک پوسٹیں دو ماہ کے اندر قائم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے بلوچستان کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 22 افراد گرفتار

چیک پوسٹوں پر پولیس، لیویز، ایف سی، اینٹی نارکوٹکس، کسٹم، ایف آئی اے سمیت سیکیورٹی اداروں کے اہلکار تعینات ہونگے۔

مشترکہ چیک پوسٹوں کا مقصد نہ صرف اسمگلنگ روکنا ہے بلکہ عوام کو سہولیات سے آراستہ بھی کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں