جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاقی حکومت پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی اصل تعداد چھپارہی ہے : مریم اورنگزیب

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ وفاقی حکومت اعداد و شمار چھپارہی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی پالیسیاں غیر مؤثر ہیں، فیصلے کی صلاحیت سے عاری حکومت عوام کو مہلک وائرس سے بچانے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ن) پنجاب نے ‘‘کورونا فنڈ‘‘ قائم کردیا

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا راستے اور سرحدیں بند کررہی ہے اور ہمارے وزیراعظم صاحب کو انڈسٹری کی فکر ستارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے فیصلوں میں تاخیر اور سرحدوں کو بند نہ کرنے کی وجہ سے پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ وفاقی حکومت اعداد و شمار چھپارہی ہے۔ ٹیسٹ کئے جائیں تو تعداد کہیں زیادہ نکل سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں