جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاقی حکومت سندھ کا حق مار رہی ہے : وزیر اعلیٰ سندھ

وفاقی حکومت سندھ کا

کراچی : مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صنعتکاروں کے حالات کو خراب کردیا ہے، وفاقی حکومت سندھ کا حق مار رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے اپنے لوگ انہیں مس گائیڈ کررہے ہیں۔ سندھ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ مجھے پتہ ہے آپ حکومت سے نہیں نکل سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کے عوام اور صنعتوں کو گیس نہیں دی جا رہی : مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو گیس کی قلت پر خط لکھا۔ وزیراعظم نے خط کا تاحال جواب نہیں دیا۔ ایک وزیر نے کہا صورتحال کی تمام تر ذمہ دار سابق حکومت ہے۔ ان کو آئے ڈھائی سال ہوگئے ابھی بھی یہ باتیں کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹس کو دی جانے والی گیس بھی سندھ کے کھاتے میں ڈال دی جاتی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے صنعتکاروں کے حالات کو خراب کردیا ہے۔ گیس سندھ کے لوگوں کا حق ہے۔ وفاقی حکومت سندھ کا حق مار رہی ہے۔

متعلقہ خبریں