اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تین ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
ایوی ایشن ڈویژن نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو ٹرانزیکشن ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت اور اسکردو ملک کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں شامل ہوگئے : ترجمان جی بی
ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر نے تینوں ائیرپورٹس لیز پر حاصل کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے، ایوی ایشن ڈویژن نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت طلب کرلی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی ایوی ایشن ڈویژن کی سمری پر آج منظوری دے گی۔