جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عافیہ صدیقی سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، وفاقی حکومت کا سندھ ہائی کورٹ میں جواب

عافیہ صدیقی سے متعلق

کراچی : وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ عافیہ صدیقی سے متعلق متعلقہ امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے مزید پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ وفاقی حکومت نے جواب میں کہا ہے کہ عافیہ صدیقی سے متعلق متعلقہ امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عدالت میں کہا کہ عافیہ صدیقی جس جیل میں ہے، وہاں 600 قیدی کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں، ان کی جان کو خطرہ ہے، حکومت کچھ نہیں کررہی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت 17 سال سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق صرف تسلی ہی دیتی ہے : فوزیہ صدیقی

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ حکومت پاکستان عافیہ کے معاملے پر سنجیدہ نظر آرہی ہے۔ ہمارا مقصد ہے جو قانون کے مطابق ہوسکتا ہے وہ کیا جائے۔ وفاقی حکومت نے جو کچھ جواب میں کہا ہے آپ پڑھیں، ہم آپ کو بھی مکمل سنیں گے۔ عدالت نے فریقین سے 21 مئی کو دلائل طلب کرلیے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے بہن کو وطن واپس لانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے

متعلقہ خبریں