جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بہتر محسوس کررہا ہوں، وزیر اعظم نے آرام اور نیند کا مشورہ دیا : صدر مملکت

بہتر محسوس

اسلام آباد : صدر مملکت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنا قرنطینہ کا تجربہ مجھ سے شیئر کیا، اب بہتر محسوس کررہا ہوں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ دعاؤں اور نیک خواہشات پر سب کا مشکور ہوں، اب بہتر محسوس کررہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : کینسینو کورونا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں آج مل جائیں گی : اسد عمر

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنا قرنطینہ کا تجربہ مجھ سے شیئر کیا۔ وزیر اعظم نے آرام، نیند اور سوپ پینے کا مشورہ دیا۔

صدر عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر ایک کا شکریہ ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

متعلقہ خبریں