جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم جہانگیر خود کواعلیٰ سرکاری افسر ظاہر کر کے خواتین کو نوکریوں کا جھانسہ دیتا اور ہراساں کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے سائیبر کرائم یونٹ کی کارروائی کی گئی۔ جس سے معلوم ہوا کہ ملزم جہانگیر سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو دوست بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص نے کئی جعلی آئی ڈیز بنا رکھی تھیں۔

ملزم خود کو اعلی سرکاری افسر سمیت مختلف عہدوں پر فائز ظاہر کیا کرتا تھا اور ملزم معصوم لڑکیوں کو امتحانات میں پاس کرانے اور نوکریوں کا جھانسہ دیا کرتا تھا۔

اپنی شکار لڑکیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کیا کرتا تھا۔ یہ ملزم ابتک کئی لڑکیوں کی ذندگی تباد کر چکا ہے جبکہ بلیک میلنگ کے ذریعے بھاری رقوم بٹورتا تھا۔

جبکہ اس نے اپنے خلاف آواز اٹھانے والوں کو کو جعلی اور جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں بھی کیا۔ اس ملزم کے خلاف ایف آئی اے کو کئی شکایات موصول ہوچکی تھی۔

اس ہراساں کرنے والے ملزم کو تکنیکی تحقیق کے بعد حراست میں لیا گیا ہے اور ہزاروں لڑکیوں کی ذندگی کو تباہ ہونے سے بچا لیا گیا۔

متعلقہ خبریں