جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایف آئی اے میں جعلی بھرتی، جعلی اے ایس آئی سمیت سہولت کار گرفتار

اے ایس آئی

سکھر : ایف آئی اے نے جعلی بھرتیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں ہیں، جعلی اے ایس آئی سمیت سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سکھر میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس میں معروف ٹیسٹنگ ادارے او ٹی ایس کے ملازمین ہی ملوث نکلے۔ ایف آئی کی مدعیت میں تین ملزمان پر مقدمہ درج کرکے دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہونے والے شان حیدر شاہ اور ٹیسٹنگ ادارے کے علی حیدر شاہ شامل ہیں۔ علی حیدر شاہ کو سہولت کاری کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جعلسازی کرکے نوکری حاصل کرنے والا ایف آئی اے اہلکار گرفتار

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دوسرے سہولت کار چیف ایگزامنر شفیق سومرو فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ 2 سال قبل ایف آئی اے میں بطور اے ایس آئی کی بھرتیوں کے لیے دوران امتحان جعلسازی کرکے شان حیدر شاہ کو پاس کرایا گیا۔

ایف آئی اے انسپکٹر سونیا قریشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ جعلی بھرتی ہونے والا ملازم ایک سال تک تنخواہ سمیت دیگر مراعات حاصل کرتا رہا۔ تحقیقات میں مزید جعلسازی سامنے آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں