جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایف آئی اے نے بم بنانے کے ماہر بھارتی خفیہ ایجنسی کے کارندے کو گرفتار کرلیا

خفیہ ایجنسی

کراچی : ایف آئی اے نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے کارندے کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم عسکری تربیت کے لیے چار مرتبہ بھارت جاچکا ہے۔

ایف آئی اے کی انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ نیٹ ورک کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم بم تیار کرنے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ملازمت کرتا تھا۔ عسکری تربیت کے لیے چار مرتبہ بھارت جاچکا ہے۔ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ رینجرز نے مختلف جرائم میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم محمود صدیقی کی طرف سے بھیجی گئی حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کرتا تھا۔ جو دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر دو دفعہ جیل جا چکا ہے۔

ملزم ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد اور کارکنوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔ ملزم کو تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا۔

متعلقہ خبریں