جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

را سلیپر سیل کے اہم رکن اور سرکاری ملزم ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

را سلیپر سیل

کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک اور ایم کامیابی ملی ہے، را سلیپر سیل کے اہم رکن اور سرکاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی انسداد دہشتگردی ونگ نے کراچی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے را سلیپر سیل کے اہم رکن آصف صدیقی کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم سترہ گریڈ کا سرکاری ملازم تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : گرفتار مبینہ راء کے ایجنٹوں سے تفتیش کے لیئے جے آئی ٹی کی تشکیل

حکام کے مطابق ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق معلومات بذریعہ ای میل انڈیا بھیجتا تھا۔ ملزم نے حساس مقامات کی تصاویر اور تفصیلات بذریعہ ای میل بھارت میں بھیجیں۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ سائٹ کراچی میں ملازمت کرنے والا ملزم آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے، جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے،

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ مزید تحقیقات بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں