جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایف آئی اے نے ایم پی اے نذیر چوہان کو گرفتار کرلیا

ایم پی اے نذیر

لاہور : ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ایم پی اے نذیر چوہان کو گرفتار کرلیا ہے۔

جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ایم پی اے نذیر چوہان کے وکلاء روبکار لے کر کوٹ لکھپت جیل پہنچے، جہاں ضابطے کی کارروائی جاری تھی کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ نے احتساب شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمے میں دو مزید افراد جاوید بٹ اور وسیم راجا کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جنہیں افراد کو سوشل میڈیا کا صحافی بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہزاد اکبر استعفیٰ دیں، مقدمے کے خلاف پوری جنگ لڑوں گا : نذیر چوہان

مقدمے کے متن کے مطابق نذیر چوہان نے سوشل میڈیا پر شہزاد اکبر کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی، جس میں مذہبی عقائد کو نشانہ بنایا۔ ایف آئی اے کی انکوائری میں ثابت ہوا کہ نذیر چوہان نے جھوٹی افواہ پھیلائی۔

ایف آئی اے کے اہلکاروں نے نذیر چوہان کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کرلیا۔ بڑی تعداد میں ایم پِی اے کے حمایتی کارکنان کوٹ لکھپت کے باہر نعرے بازی اور ان کی رہائی کا انتظار کرتے رہے۔

متعلقہ خبریں