جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایف آئی اے بلوچستان کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 22 افراد گرفتار

ایف آئی اے بلوچستان

کوئٹہ : ایف آئی اے بلوچستان نے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 سہولت کاروں سمیت 22 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے بلوچستان نے بلیلی چیک پوسٹ کوئٹہ کے قریب غیر قانونی طور پر سفر کرنے والے 13 افغان باشندوں اور ایک سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے، تمام افراد غیر روایتی راستوں کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی بحریہ کے 16 اہلکار منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

ایک اور کارروائی میں غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 7 افراد کو ایک سہولت کے ہمراہ گرفتار کرلیا،  تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں