جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ایف آئی اے کسی فارن یا ممنوعہ فنڈز کی تحقیقات نہیں کرسکتا : شیریں مزاری

ممنوعہ فنڈز کی

اسلام آباد : شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ یہ کہنا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ کی اسکروٹنی بعد میں شروع ہوئی غلط ہے، ایف آئی اے کسی فارن یا ممنوعہ فنڈز کی تحقیقات نہیں کرسکتا۔

تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈز کی تحقیقات کی ہے۔ ایف آئی اے کسی فارن یا ممنوعہ فنڈز کی تحقیقات نہیں کرسکتا ہے۔ ڈونر خود درخواست نہ دے تب تک ایف آئی اے کارروائی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سیاسی ایجنڈا پر عمل پیرا ہے۔ عامر کیانی نے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ایک درخواست دائر کی کہ تمام جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اہم رہنماؤں ایف آئی اے طلب

ان کا کہنا تھا کہ جب کچھ نہیں مل رہا تو الیکشن کمیشن جھوٹ بول رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو فارن ڈکلیئرڈ کیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر شہریوں نے اپنا ویڈیو بیان جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم نے یہ ڈیٹا نادرا سے لیا تھا۔ اب الیکشن کمیشن جھوٹ بول رہا ہے یا نادرا نے غلط معلومات دیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی پی پی، ن لیگ، پی ٹی آئی سمیت باقی جماعتوں کیلئے بنی تھی۔ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سنادیا۔ یہ کہنا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ کی اسکروٹنی بعد میں شروع ہوئی غلط ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے لینڈ لائن پر ٹی وی چینل پر تبصرہ کیا۔ شہباز گل نے قانون کی خلاف ورزی کی تو کیس کریں، ان پر تشدد کیا گیا ہے، ان کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشان ہیں۔ امریکی حکومت نے جیسے عراقیوں پر ظلم کیا، ہمارے لوگ شہباز گل ہر وہی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں