جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایف آئی اے کی کارروائی، پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اور سابق ڈائریکٹر گرفتار

سابق ایم ڈی

کراچی : ایف آئی اے نے پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اور سابق ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اعجاز ہارون اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان نے سلیم سیانی نامی سابق ڈپٹی ایم ڈی کی بھرتی میں اختیارات سے تجاوز کیا۔ بھرتی کے لئے اشتہار دینے پر پی آئی اے ایکٹ کے رولز کی خلاف ورزی کی گئی۔ دونوں سابق افسران نے سلیم سیانی کو ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ ادائیگی کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی پشاور میں کارروائی، آن لائن فراڈ میں ملوث دو نائیجرین سمیت چار ملزمان گرفتار

سلیم سیانی کو پی آئی اے انجینرنگ کے لئے کام دلانے پر کمیشن کی ادائیگی اور 3 ماہ کے لئے 5 اسٹار ہوٹل میں رہائش کی بھی منظوری دی۔ سابق ڈی ایم ڈی کے اہلخانہ کی دبئی میں رہائش کے کرائے کی ادائیگی بھی ایئر لائن کے ذمہ رہی۔

گرفتار افسران کی منظوری سے سلیم سیانی کی 1 ملین ڈالرز انشورنس پالیسی بھی کرائی گئی۔ سلیم سیانی کو دوران ملازمت اغواء ہونے، جسمانی نقصان یا فوت ہونے پر 1 ملین ڈالرز ادائیگی اور ملازمت کے دوارن 20 ہزار ڈالرز تنخواہ جبکہ 7 فیصد سالانہ اضافے کی منظوری دی گئی۔

ملازمت کے کنٹریکٹ کی منسوخی پر تین ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری بھی گرفتار افسران نے دی۔ امریکہ سے پاکستان یا دبئی منتقلی کے لئے سلیم سیانی کو 50 ہزار ڈالرز بھی ادا کئے گئے۔ ایئر لائن کے دیگر افسران کے کردار سے متعلق تحقیقات بھی جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں