جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایف آئی اے کی فیصل آباد میں کارروائی، بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے پر ملزم گرفتار

غیر اخلاقی ویڈیوز

فیصل آباد : بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے فیصل آباد میں چائلڈ پورنو گرافی بنانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم شاہد اقبال کے خلاف دو دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم شاہد غیر اخلاقی ویڈیوز ڈارک ویب سائٹس کو فروخت کرنے کا دھندا کرتا تھا۔ انٹرپول سے اطلاعات کی فراہمی پر کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد، گرفتاری کا ڈر، سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ملزم شاہد نے نازیبا مواد کی تیاری کے لئے پروڈکشن ہاؤس بنا رکھا تھا۔ ملزم شاہد کے قبضے سے دو بچے بھی بازیاب کروائے گئے۔ متاثرہ بچوں نے ملزم کی شناخت کر کے زیادتی کی تصدیق کی۔

متعلقہ خبریں