ملتان : ایف آئی اے کا جج ویڈیو اسکینڈل میں ملوث میاں طارق کے گھر چھاپہ

ملتان : ایف آئی اے نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزم کے گھر ایک بار پھر چھاپہ مارا۔

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار ملزم میاں طارق کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ جلیل آباد میں واقع ملزم کے گھر پر ایک بار پھر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا۔

ایف آئی اے نے چھاپے کے دوران گھر میں چھان بین کی اور ملزم کے گھر سے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں طارق کے دیگر ساتھیوں کی بھی جلد گرفتاری متوقع ہے۔