جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

فیفا ورلڈکپ: خواتین کیلئے چست اور چھوٹے لباس پہننے پر پابندی عائد

لباس

قطر: فیفا ورلڈکپ 2022 کے دوران غیرملکی خواتین کے مختصر لباس پہننے پر سختی سے پابندی ہے۔

قطر کے سخت قوانین کے باعث یورپی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بہت احتیاط کرنا ہوگی۔

شائقین کو عوامی مقامات پر محبت کا اظہار یا جسم کی نمائش کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے اور انہیں گرفتاری کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ 2022 کیلئے تمام 32 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، ایران اور امریکا گروپ Bمیں شامل

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ کے دوران شائقین کو مرضی کے کپڑے پہننے کی اجازت ہے لیکن میوزیم، اسٹیڈیم اور سرکاری عمارتوں میں جانے والی خواتین شائقین کو اپنے کندھوں اور گھٹنوں کو ڈھانپنا ہوگا۔

ایک اور غیر ملکی میڈیا ویب سائٹ کے مطابق قطر میں ورلڈکپ کے دوران خواتین پر چست ٹائٹس پہننے اور کھلے عام محبت کے اظہار پر پابندی ہوگی۔

متعلقہ خبریں