جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیٹرول میں پچاس پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے اضافے کا امکان

پیٹرولیم

اسلام آباد : پیٹرول میں پچاس پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے اضافے ہوسکتا ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بھیجی گئیں تجاویز وزارت خزانہ کو موصول ہوگئیں ہیں۔

تجاویز میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچاس پیسے اور پیٹرول میں پچاس پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل میں ایک روپیہ فی لیٹر بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا معقول ذخیرہ موجود ہے: وزارت توانائی

وزارت خزانہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد سولہ اگست سے ہو گا۔ قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ لیوی میں ردو بدل نرخوں میں مزید تبدیلی کا باعث ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں