جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہباز شریف کو بیرون ملک اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

بیرون ملک اجازت

لاہور : شہباز شریف کو بیرون ملک اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

شہباز شریف نے بیرون ملک اجازت نہ دینے کے معاملے پر امجد پرویز ایڈووکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : نااہلی، ہوس اور بے حسی مل کر پاکستان کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے: شہباز شریف

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو علاج کیلئے بیرون جانے کی اجازت دی تھی۔ عدالتی حکم کے باوجود جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ عدالتی حکم عدولی پر متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں