جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

فلم 1917 ریلیز ہوتے ہی عالمی باکس آفس پر چھا گئی

1917

لاس اینجلس: ایکشن فلم 1917 نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی عالمی باکس آفس پر حکمرانی قائم کرلی۔

جنگِ عظیم اوّل کے پس منظرمیں بننے والی فلم 1917 ریلیز ہوتے ہی عالمی باکس آفس پر چھا گئی۔ ایکشن فلم نے تین دنوں میں چھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کا بزنس کرلیا۔

فلم کی کہانی جنگِ عظیم اول کے دوران دو برطانوی سپاہیوں کے گرد گھومتی ہے، جنہیں دشمن کے علاقے میں جا کر اپنے ساتھیوں کو پیغام پہنچانے کا مشن دیا گیا ہے۔

Related image

یہ بھی پڑھیں: ڈینیئل ریڈ کلف کو راہگیر نے بے گھر سمجھ کر بھیک دے دی

حال ہی میں اس فلم نے گولڈن گلوبز ایوارڈز کے دوران "بیسٹ موشن پکچر ڈرامہ” کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔

فلم میں مرکزی کردارمشہور اداکار "بینیڈکٹ کمبربیچ” نے ادا کیا، جو اس سے پہلے جنگِ عظیم دوم کے تناظر میں بننے والی فلم "دی امیٹیشن گیم” میں بھی اپنی صلاحیتوں کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں