جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

حکمران اتحاد کا ضمنی انتخاب میں عمران خان کا راستہ روکنے پر حتمی غور

عمران خان کا راستہ

اسلام آباد : حکمران اتحاد کے امیدوار اپنے متعلقہ حلقوں سے عمران خان کا راستہ روکنے کے لیئے اعتراضات داخل کریں گے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے معاملے پر انہیں ضمنی انتخابات سے آؤٹ کرنے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر حکومتی اتحاد کے امیدواران اعتراضات اٹھائیں گے۔ حکمران اتحاد کے امیدواران کی جانب سے 17 اگست سے 20 اگست درمیان الیکشن کمیشن میں اعتراضات دائر کرنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شازیہ مری کا عمران خان کی 2014 سے 2018 تک کی فارن فنڈنگ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

عمران خان پر توشہ خانہ، اثاثہ چھپانے، صادق اور امین نہیں رہنے اور بعض حلقوں میں گھر کا ایڈریس یا ووٹ کا اندراج نہ ہونے کا اعتراض بھی دائر کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلے کو بھی اعتراضات کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ حکمران اتحاد نے عمران خان کا راستہ روکنے کے لیئے قانونی و آئینی پہلوؤں پر غور مکمل کرلیا۔

متعلقہ خبریں