جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دلیپ کمار کے گھر اور راج کپور حویلی کی خریداری کیلئے حتمی نوٹس

دلیپ کمار کے گھر

پشاور : دلیپ کمار کے گھر اور راج کپور حویلی کی خریداری کیلئے حتمی نوٹس جاری کردیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے  دلیپ کمار کے گھر اور راج کپور حویلی کی خریداری کیلئے حتمی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹس میں ہدایت دی گئی ہے کہ مالکان ملکیتی دستاویزات کے ہمراہ 18 مئی کو ڈی سی آفس میں پیش ہوں۔ نوٹسز کی کاپیاں گھروں کے باہر بھی چسپاں کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت نے دلیپ کُمار کے گھر کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی

نوٹس کے متن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی نے مذکورہ اراضی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ اراضی کے حصول کے لئے سیکشن چار، چھ اور سترہ پہلے ہی نافذ کئے جا چکے ہیں۔

مالکان اصل دستاویزات کے ساتھ 18 مئی کو اعتراضات و تجاویز جمع کرائیں۔ 18 تاریخ کے بعد مالکان کی جانب سے کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔ متعلقہ تحصیلدار و پٹواریوں کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں