جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر خزانہ کی عالمی بینک کے نائب صدر سے واشنگٹن میں ملاقات

عالمی بینک کے نائب صدر

واشنگٹن : وزیر خزانہ عالمی بینک کے نائب صدر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا گیا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی بینک کے نائب صدر ہارٹ وگ شیفر سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیر اقتصادی امور عمر ایوب ورچوئلی شریک ہوئے۔ وزیر خزانہ نے اسٹرکچرل اصلاحات کو نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوران ملاقات وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کیلئے سماجی تحفظ پروگرام کو بڑھائیں گے۔ گزشتہ برسوں میں ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے گورننس کی بہتری کے لئے عالمی بینک کا کردار قابل تعریف ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پسماندہ طبقات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہت پرانے ہیں۔ پاکستان اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔ عمران خان نے اقتدار میں آکر پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے باعث عالمی معشیت تین فیصد سے زیادہ سکڑے گی : آئی ایم ایف

انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات بہت پرانے ہیں۔ افغان جنگ سے پاکستانی معیشت متاثر ہوئی۔ عمران خان نے 2018 میں پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا۔ ہم نےپاکستانی معیشت کو بچانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔ زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بہترین اقدامات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جنہیں نوکریاں چاہیے۔ پاکستانی معیشت 5 فیصد رفتار سے زیادہ ترقی کرے گی۔ پسماندہ طبقات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

نائب صدر عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان میں اسٹرکچرل اصلاحات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ترقی کے متوقع اہداف کو حاصل کرنے کے لیے رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں