جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزارت خزانہ نے معاشی رپورٹ جاری کردی، بہترین کارکردگی کا دعویٰ

وزارت خزانہ

اسلام آباد : وزارت خزانہ نے عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کی ابھرتی معیشت کی خبر کی معاشی کارگردگی رپورٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے۔  

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکس وصولویوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 50 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالوں کی تعداد 15 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت کے مطابق کاروبار کرنے میں آسانی میں 28 درجے بہتری آئی۔ رواں مالی سال 22 نومبر تک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ کارکردگی کے لحاظ سے 4 ماہ میں دنیا کی سب سے بہترین مارکیٹ رہی۔

یہ بھی پڑھیں : موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا

کارکردگی رپورٹ کے مطابق 16 اگست سے اب تک اسٹاک مارکیٹ کاروبار میں 39 فیصد بہتری ہوئی۔ 4 ماہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 11300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 29 نومبر تک پورٹ فولیو سرمایہ کاری ایک ارب 14 کروڑ ڈالر رہی۔

وزارت خزانہ کے عداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 238 فیصد اضافہ ہوا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73.5 فیصد کمی ہوئی۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں 4.8 فیصداضافہ ہوا۔ مالی خسارہ جی ڈی پی کے 1.4 فیصد سے کم ہو کر 0.7 فیصد رہ گیا۔ توانائی کے شعبے میں گردشی قرض میں ہر ماہ ہونیوالا اضافہ 38 ارب سے کم ہو کر 12 ارب روپے رہ گیا۔ پاکستان کے ترقیاتی فنڈز کا 50 فیصد منظوری کے بعد جاری کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں