جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جی ٹی وی نے تجارتی مقاصد کے بجائے صحافت کو ترجیح دی ،فردوس اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی جی ٹی وی کی تقریب سالگرہ میں شرکت۔

فردوس عاشق اعوان نے جی ٹی وی کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جی ٹی وی ایک سال میں کامیابی کے ساتھ عوام کا پاسبان بنا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جی ٹی وی نے عوام کے مسائل اور مشکلات کو اُجاگر کیا،جی ٹی وی نے تجارتی مقاصد کے بجائے صحافت کو ترجیح دی ،جی ٹی وی نے ریٹنگ کے چکر میں کوئی ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے۔

مشیر اطلاعات نے جی ٹی وی کی ترقی کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ جی ٹی وی ملک کا حقیقی چہرہ عوام کے سامنے لائے گا۔

متعلقہ خبریں