جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رانا ثناءاللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے، ضمانت ملی ہے، ٹرائل ابھی باقی ہے : فردوس عاشق اعوان

ذہنی توازن

اسلام آباد : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قیادت کے ملک سے باہر بھاگ جانے پر رانا ثناءاللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ آپ کو ضمانت ملی ہے اس کا ٹرائل ابھی باقی ہے، اس پر توجہ دیں۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی میڈیا ٹوئٹر پر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر قیادت کے ملک سے باہر بھاگ جانے پر رانا ثناءاللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت : حکومت کا مستقبل نہیں، چھٹکارا مل جائے گا : رانا ثناءاللہ

انہوں نے کہا کہ رانا صاحب فرماتے ہیں کہ میاں صاحب اگر ہسپتال سے گھر جا سکتے ہیں تو ریستوران بھی جاسکتے ہیں۔ ان کا مطلب ہے کہ میاں صاحب تندرست ہیں اور ریستوران سے سیدھا جیل بھی جا سکتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ رانا صاحب پہلے اندرونی لڑائی میں مبتلا اپنی قیادت کے مابین پارٹی میں مڈ ٹرم  انتخابات کرائیں۔ آپ کی سیاسی ساکھ ختم ہوگئی ہے اور قیادت سر پر پاؤں رکھ کر باہر بھاگ چکی ہے۔ جس مقدمہ میں آپ کو ضمانت ملی ہے اس کا ٹرائل ابھی باقی ہے، اس پر توجہ دیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ آپ حکومت کے بجائے اپنی قیادت پر برسیں، جس نے اپنے کارکنوں کو پھر دھوکہ دیا اور ان کے اعتماد کا خون کیا ہے۔

متعلقہ خبریں